ریاست

رشوت لیتے نگرانی ٹیم نے اے ایس آئی کو کیاگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، پٹنہ سے آئی نگرانی کی ٹیم نے 40ہزار روپے رشوت لیتے شکارپور تھانہ کے جمعدار سنتوس کمار رام کو رنگے ہاتھ دھر دبوچا، اور گرفتارکر اے ایس آئی کو اپنے ساتھ پٹنہ لے کر چلی گئی۔ اس سے متعلق نگرانی کے ڈی ایس پی پی ایم سنگھ نے بتایاکہ نرکٹیا گنج کے پرانی بازار باشندہ جانکی دیوی، شوہر گڈومل کے درخواست پر یہ کارروائی کی گئی۔ معاملہ مرغی کو لے کر جانکی دیوی اور ان کے پڑوسی وپن ٹھاکر سے تنازعہ ہوگیاتھا۔ جس میں ویپن ٹھاکر نے شکارپور تھانہ میں درخواست دے کر جانکاری دیوی پر الزام لگایاتھا۔ جس کی جانچ شکارپور تھانہ میں فائزاے ایس آئی سنتوس کمار رام کررہے تھے۔ اسی دوران میں اے ایس آئی سنتوس کمار رام نے جانکی دیوی سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے چالس ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد جانکی دیوی نے اس سے متعلق نگرانی ٹیم سےرابطہ کیا اور جانکی دیوی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نگرانی ٹیم نے جانکی دیوی سے 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سنتوس رام کو گرفتار کیا۔ اس نگرانی ٹیم میں وجئے چودھری سمیت آدھا درجن پولس کارکنان شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper