فن فنکار

رنبیر اور دیپیکا کی جوڑی پھر نظر آئے گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

ممبئی – (یواین آئی)اداکار رنبیر کپور اور دیپیکاپڈوکون کی جوڑی ایک بار پھر پردہ سیمیں پر نظر آسکتی ہے۔

رنبیر اور دیپیکا کی جوڑی کو فلم انڈسٹری میں کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ دونوں نے ساتھ ساتھ چند فلموں میں کام کیا ،جن میں بچنا اے حسینوں ،یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا جیسی کامیاب فلمیں ہیں۔

اب یہ جوڑی پردہ سیمیں پر پھر سے نظر آسکتی ہے۔ ہدایت کار لو رنجن رومانوی -مزاحیہ فلم بنانے والے ہیں۔

کہا جارہا ہےکہ دیپیکا نے حال ہی میں فلم کی اسکرپٹ پڑھی ہے۔ وہ اس فلم میں کام کرنے کےلئے دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔

فلم میں ان کے علاوہ رنبیر کپور اور اجے دیوگن کا بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو ایک بار پھر رنبیر -دیپیکا کی سپرہٹ جوڑی شائقین کو پردہ سیمیں پر نظر آئے گی۔

About the author

Taasir Newspaper