رنبیر اور کرینہ کپور کی دادی کرشنا راج کپور چل بسی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

ممبئی۔(یو این این )بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری سے نام بنانے والے کپور خاندان کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورچل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورآج 88 سال کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیں، جس کی تصدیق ان کی پوتی ریدھیما کپورنے انسٹاگرام پوسٹ سے کی۔کرشنا کپورنے راج کپورسے شادی 1946 میں کی تھی اوران کے 5 بچے ہیں جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراورراجیوکپورہیں جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپوراوراداکاررنبیرکپورشامل ہیں۔بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے اس موقع پرغم کا اظہارکیا ہے۔