سیاست سیاست

ریتا بہوگنا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

لکھنؤ،(یو این آئی) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی ایک عدالت نے منگل کو صوبے کی سیاحت اور خواتین فلاح و بہبود کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی کے خلاف 2010 میں درج ایک پرانے مقدمے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں عدالت نے ریتا بہوگنا کے خلاف کئی ضمانتی وارنٹ جاری کئے لیکن وہ اس ضمن میں کبھی بھی عدالت کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔خصوصی جج پون کمار تیواری نے منگل کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 2011 سے زیر التوا ہے۔ عدالت نے 14 فروری 2011 کو اس معاملے میں سمن جاری کیا تھا اور بعد میں ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔ریتا بہوگنا جوشی پر الزام ہے کہ لکھنؤ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے دفع 144 کی خلاف ورزی کی تھی۔ وزیر گنج پولیس تھانے میں یہ معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس وقت محترمہ جوشی اتر پردیش کانگریس کی صدر تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper