ہندوستان

ریلوے ملازمین کو 78دن کا بونس ملے گا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

نئی دہلی – (یو این آئی) اس مرتبہ تہواروں کے سیزن پر حکومت نے ریلوے کے 11.91لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ قانون و انصاف کے مرکز ی وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس برس ریلوے کے 11.91 لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسٹر پرساد نے کہاکہ اس سے ریلوے پر 2044.31کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا جبکہ ریلوے کے ہر ایک اہل ملازم کو 78دن کے بونس کے طورپر 17ہزار 951روپے ملیں گے۔

خیال رہے کہ ریلوے ہر برس اپنے غیرگزیٹیڈ ملازمین کو پیداواری بنیاد پر بونس دیتا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar