کھیل

ریپ الزامات میں پھنسے رونالڈو بیلن ڈی اور دوڑ میں

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

پیرس،(یو این آئی ) یوئنٹس کے فارورڈ اور ان دنوں مبینہ عصمت دری کے الزامات کا سامنا کر رہے کرسٹیانو رونالڈو اس بار بھی سال کے بہترین فٹبالر کیلئے دیئے جانے والے ممتاز بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے نامزد 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔فرانس فٹ بال میگزین کی طرف سے دیئے جانے والے ممتاز بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے جاری فہرست میں اس بار 30 کھلاڑیوں کا نام ہے۔ پرتگال کے کپتان رونالڈو گزشتہ دو بار سے یہ ایوارڈ جیت رہے ہیں اور کل پانچ بار یہ ٹرافي اپنے نام کر چکے ہیں۔ اگرچہ اس بار رونالڈو کے نام کو لے کر بحث مختلف موضوعات سے ہے کیونکہ وہ گزشتہ کچھ وقت سے مبینہ عصمت دری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔33 سالہ فٹبالر نے ان الزامات سے انکار کیا ہے لیکن اس کے چلتے اسپورٹس ویئر بنانے والے ان کے سب سے بڑے اسپانسر نے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے اشارہ دے کر انہیں فکر میں ڈال دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق رونالڈو کو اس معاہدے کے ٹوٹنے سے قریب 72 ارب کا نقصان ہو سکتا ہے۔ وہیں فیفا نے بھی اپنی ویب سائٹ سے رونالڈو کی تصویر کو ہٹا دیا ہے جبکہ ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نے پرتگالی فٹبالر پر لگے الزامات کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔لاس ویگاس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریپ کیس کے بعد مزید 3 خواتین نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات عائد کردئیے۔ایک امریکی خاتون نے بتایا کہ پارٹی کے بعد رونالڈو نے ان کا ریپ کیا تھا ۔ایک کہتی ہیں کہ فٹبالر نے انھیں صدمہ پہنچایا جبکہ تیسری کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی رونالڈو سے 2009 میں معاہدہ کیا تھا۔اس بات کا انکشاف فٹبالر پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی امریکی ماڈل کیتھرین کے وکیل لزلی اسٹو وال نے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کرنے والے ہیں۔رونالڈو کے علاوہ بارسلونا اسٹار لیونل میسی بھی ہمیشہ کی طرح بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے مقابلہ میں ہیں۔ رونالڈو اور میسی گزشتہ کئی برسوں سے یہ خطاب اپنے نام کر رہے ہیں۔ اگرچہ یورپی چمپئن ریال میڈرڈ کے آٹھ کھلاڑی اس بار مقابلہ میں ان دونوں کو سخت ٹکر دے رہے ہیں جن میں کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈرچ اور ویلز فارورڈ گارتھ بیل شامل ہیں۔موڈرچ نے روس فیفا ورلڈ کپ میں گولڈن بال ایوارڈ جیتا تھا اور بہترین کھلاڑی رہے تھے۔ کروشیا فرانس سے شکست کھا کر رنر اپ رہا تھا۔ موڈرچ گذشتہ ماہ فیفا کے بہترین کھلاڑی بھی منتخب کئے گئے تھے۔ وہیں بیل نے لیورپول کے خلاف چمپئنز لیگ فائنل میں دو گول کیے تھے۔فرانس کے عالمی کپ فاتح پال پوگبا، این گولو كاتے، انٹونی گرزمین، كالن ایمباپے، رافیل ورانے، کپتان ہیوگو لورس بھی اس بار ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔ کھیل صحافیوں کے پینل نے ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ دلچسپ ہے کہ سال 1956 سے دیئے جا رہے ان انعامات میں پہلی بار خواتین کو بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ اس بار 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں سے فاتح کو منتخب کیا جائے گا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar