ریاست

زلزلہ پروف سردار پٹیل بھون کا وزیراعلیٰ نے کیاافتتاح کہا: ہفتے میں بغیر بتائے میں بھی اس بلڈنگ میں آیاکرونگا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

پٹنہ، (تاثیر بیورو ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں سردار پٹیل بھون کا افتتاح کیا۔ اس بھون میں اب پولس ہیڈ کوارٹر شفٹ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی کوہدایت دی گئی ہے کہ جلد سے جلد سکریٹریٹ سے نئے بھون میں پولس ہیڈ کوارٹر کوشفٹ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ کہہ کر پولس عملوں کوحیران کردیا کہ میں ہفتہ میںایک دن بغیربتائے اس بھون میں آیا کرونگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پولس کو ہیلی کاپٹر دینا چاہتی ہے لیکن ڈی جی پی ہیلی کاپٹر لیتے ہی نہیں ہیں۔ کسی ڈی جی پی نے آ تک ہیلی کاپٹر پر فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولس بھون بہار کا پہلا زلزلہ پروف بلڈنگ بنا ہے۔ بیس ، آئیسولیشن تکنیک پر بلڈنگ کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ یہ بلڈنگ 8 ریئیکٹر اسکیل سے زیادہ تک زلزلہ کے خطرے کو برداشت کرسکتا ہے۔ اس کی چھت پر ہیلی پیڈ بھی بنا ہے۔ اس بلڈنگ میں آفات انتظامیہ کا ہیڈ کوارٹر بھی ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سوشل ورک ہورہا ہے ۔لوگ یہ نہیں سوچتے کے ٹکنالوجی کا زمین پر بھی اثر پڑے گا۔ ایسا رہا تو مجھے نہیں لگتا کی زمین دو سو سال تک ٹک پائے گی۔ سماج میں اس طرح کی نفرت پھیلائی جارہی ہے پچھلے دس برسوں میں میں نے کبھی ایسا حال نہیں دیکھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar