ریاست صحت

زیکا وائرس پر قابو پانے کے لئے بیداری مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

جے پور- (یو این آئی) راجستھان میں زیکا وائرس پر مکمل طور پر قابو نہ پائے جانے کے سبب طبی محکمہ کی جانب سے اس پر قابو پانے کے لئے مستعدی کے ساتھ لوگوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔

راجدھانی جے پور کے بعد ضلع بھرت پور میں بھی ایک زیکا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ مزید مستعد ہوگئے ہیں اور احتیاطی تدابیر ک کی ہدایت کے ساتھ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

صحت اور طبی امور کےوزیر کالی چرن صراف کے مطابق مرکز سے آنے والی ٹیم کے ساتھ محکمے کی مختلف ٹیمیں زیکا وائرس کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری پھیلا رہی ہیں۔ شہروں کے ساتھ گاوؤں میں زیکا کے بارے میں لوگوں کو بتایا جارہا ہے تاکہ اس پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو خبردار رہنے کے ساتھ وائرس کے تئیں ان کا خوف کو دور کیا جاسکے۔

مسٹر صراف نے بتایا کہ وائرس کے معاملے سامنے آنے کے بعد مرکزی دستہ اور یہاں کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں طبی امداد کے ساتھ حالات پر مسلسل نظر رکھ رہی ہیں اور ریاستی حکومت اس وائرس پر کنٹرول پانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے۔

جے پورکے شاتری نگر علاقے میں زیکا وائرس کے 29 معاملے سامنے آنے کے بعد سندھی کیمپ علاقے میں بھی تین معاملوں کی خبریں ہیں۔ اس کے علاوہ بھرت پور ضلع کے جھرولی گاؤں میں بھی زیکا کے ایک مریض کا پتہ چلا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں گاؤں پہنچ گئی ہیں اور وہاں جانچ کیمپ لگایا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper