ہندستان ہندوستان

سبزی منڈی چوراہے پر منعقد بھرت ملاپ میںرام سے ملے بھرت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-October-2018

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر ) بھوگائوں رام لیلہ کمیٹی کی سر پرستی میں سبزی منڈی چورا ہے پر منعقد بھرت ملاپ میں ‘‘شری رام’’ کے دیدار کرتے ہی دونوں بھا ئیوں کے ملن کو دیکھ کر عقیدتمندوں کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ چودہ سال بعد بن واس سے واپس آئے شری رام چندر کو دیکھ کر بھرت، شترگھن اپنی ماؤں کے ساتھ شری رام، لکشمن اور سیتا جی سے ملنے پر تمام ایودھیا واسی جذباتی ہو گئیتھے ،بھرت کا کھڑاو ئوں (جوتے ) لے کر شری رام سے ملنا بھائیو ںکی بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے ۔اتوار کو دیر رات منعقد بھرت ملاپ میں رام جب راون کو قتل کر ماں سیتا کو چھڑا کر واپس لوٹے تو سبزی منڈی چوراہے پر چاروں طرف سے جے شری رام، جے شری رام، لکھن لال کی جے کاروں سے گونجنے لگے۔سبزی منڈی چورا ہے پر رام اور لکشمن سے ملنے بھائی بھرت اور شترد ھن پہنچے تو رام نے بھرت کو گلے سے لگا لیا۔بھرت کی عقیدت ومحبت کو دیکھ وہاں موجود سب کی آنکھیں نم ہو گئیں،اس موقع پر رام لیلہ صدر سریندر شکلا، نرپیندر شرما، گڈو مشرا، پنڈت دویندر دکشت، سبودھ پاٹھک، دیپو شکلا، راجیو گپتا، سنجیو شرما، پنیت چوہان، مکیش اگنی ہوتری، گرجیش کلشریشٹھ، رمیش شرما، سنجے شرما، رمیش چندر ورما، شیو شنکر ورما، عبدالسلام، عامر ریاض، عمران جاوید وغیرہ لوگ موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper