صحت

سردیوں میں اپنے بچوں کی جلد کا اس طرح رکھیں خیال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-October-2018

پٹنہ(محمد فیض الدین) سردیاں جلد کے کئی مسائل لے کر آتی ہیں ۔ بچوں کی جلد بڑوں کے مقابلے زیادہ ناز ہو نے ے سبب انہیں زیادہ پریشانی ہو تی ہے۔ سردیوں میں بچوں کی جلد کو زیادہ غذا کی ضرورت ہو تی ہے۔ کیوں کہ درجہ حرارت گرنے کے سبب جلد روکھی ہو جاتی ہے۔ ہمالیہ ڈرگ کمپنی میں آیور وید کے ماہر ، ڈسکوری سائنسیس گروپ، ڈاکٹر سبھاشنی این ایس نے بتایا کہ بچہ کے گال ، گھٹنے، نازک ناک اور کہنی کی جلد زیادہ روکھی ہو تی ہے اور پھٹنے لگتی ہے۔ سردیوں میں یہ صورت حال زیادہ سنگین ہو جاتی ہے۔ جلد قدرتی طور پر نم اور گیلی ہو تی ہے، لیکن کٹھور کیمیکلس والے پروڈکٹ جلد کو خراب کر دیتے ہیں۔ اس لئے آپ ایسے پروڈکٹوں کا استعمال کریں ، جن میں قدرتی عناصر ہوں اور جو بچوں کی جلد کو ملائم بنائے رکھتے ہوئے اس کی نازک دیکھ بھال کر سکے۔ڈاکٹر سبھاشنی نے والدین کو ایسے پروڈکٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جن میں ایلمنڈ آئل، اولائیو آئل، ایلو ویرا، ونٹر چیری، لکوریس ، شہد اور دودھ ہو ۔ ان چیزوں پر مبنی دوائیاں جلد میں نمی کو بنائے رکھتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper