سنت جے سوریہ پر آئی سی سی نے لگائے بدعنوانی سے منسلک الزام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

دبئی ،(آئی این ایس انڈیا) سری لنکا کے سابق عظیم کھلاڑی سنت جے سوریہ پر کرکٹ کے اعلیٰ ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر بدعنوانی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام لگائے ہیں۔آئی سی سی نے جے سوریہ سے 14 دن کے اندرجواب داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔بتا دیں کہ جے سوریہ پر دو دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔آئی سی سی کے ان الزامات کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کے درمیان ایک ہی بات پر بحث چل رہی ہے کہ آخر جے سوریہ نے ایسا کیا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ان پر اس طرح کے الزامات لگائے گئے ہیں۔اس سابق بلے باز پر پہلا الزام آئی سی سی کی دفعہ 2.4.6 کے تحت لگایا گیا ہے۔اس کے تحت بدعنوانی یونٹ کے ذریعہ کی جانے والی کسی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہنا شامل ہے۔ساتھ ہی اس کے علاوہ اس دفعہ اے سی یو کے ذریعہ کی جانے والی ایسی کسی بھی جانچ میں درخواست کرنے پر کامل اور مکمل طور معلومات دینے کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک کاغذات جمع کرنے میں ناکام رہنا بھی شامل ہے۔وہیں جے سوریہ پر دوسرا الزام دفعہ 2.4.7 کے تحت لگایا گیا۔اس اصول کے تحت اے سی یو کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات میں رکاوٹ پہنچانا، اس میں دیر کرنا اور اس سے منسلک کاغذات یا معلومات کو چھپا لینا، چھیڑچھاڑ کرنا اور اس کو مسخ کر دینا شامل ہے۔