سکینڈری امتحان 2019 کے لیے ڈمی ایڈمیٹ کارڈ 14 اکتوبر کو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

پٹنہ ()بہار اسکول اکزمینینش بورڈ کے چیر مین آنند کشور نے آج بتایا کہ سکینڈری امتحان میں شامل ہونے کےلیے آن لائن رجسٹریشن اور فارم کی بنیاد پر طلبا کا ڈمی ایڈمیٹ کارڈ بورڈ کے ویب سائٹ پر 14 سے 25 اکتوبر تک اصلاح کے لیے اپلوڈ رہے گا ۔متعلقہ اسکول ہیڈ بورڈ کے ویب سائٹ سے 14 اکتوبر سے ڈمی ایڈمیٹ کار ڈائون لوڈ کرتے ہوئے طلبا کو بلاتاخیر مہیا کرائیں گے۔ تاکہ وہ کچھ غلطیوں کا اصلاح کرسکیں ۔اس بیچ انٹر امتحان 2019 میں شامل ہونے کےلیے امتحان دہندہ کا اکزامینینش فارم اور فیس آن لائن بھرنے کے لیے تاریخ میں 13 اکتوبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں قابل ذکر ہے کہ فارم بھرنے اور لیٹ فائن کے ساتھ فیس جمع کرنے کےلیے 10 اکتوبر کی تاریخ ہی مقرر تھی ۔واضح ہو کہ آن لائن امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر کے بعد طلبا کا ڈمی ایڈمیٹ کارڈ ویب سائٹ پر 14 سے 25 اکتوبر تک اپولوڈ رہے گا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس تعلیمی دارے کا طلبا کا فارم 25 ستمبر سے 4 اکتوبر تک آئن لائن بھرا گیا ہے لیکن کسی وجہ سے چالان نہیں نکل سکا تو ان کی فیس بغیر لیٹ فائن کے ہی جمع لیا جائے گا۔