سیلف ڈفینس کے لئے رکھنا ہو گا خود کو ایکٹیو: وویک مشرا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

پٹنہ(پریس ریلیز) سیلف ڈفینس کیلئے انسان کو خود کو ایکٹیو رکھنا ہو گا ۔ لڑکیوں کو اپنے آپ کو کبھی بھی کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔ ہمارے ملک میں شروع سے ہی ناری پوجا ہو تی رہی ہے ۔ مذکورہ با تیںموٹی ویشنل اسپیکر وویک مشرا نے کہیں ۔ اتوار کوسماجی تنظیم آزاد ہند سیوا سنستھان کے زیر اہتمام سیلف ڈفینس ٹریننگ پرو گرام و اعزازی تقریب کے موقع پر موجود طالبات کو خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ماسٹر وویک مشرا کے ذریعہ لڑکیوں کو ٹریننگ دی گئی جس میں انہیں بہادری سے لڑنا، نازک حالات میں مضبوطی سے کھڑے رہنا، دوسر وں کی مدد کرناوغیرہ سکھایا گیا۔ اس ٹریننگ کے تحت ماسٹر وویک مشرا نے لڑکیوں کو کئی طرح کے سیلف ڈفینس سے رو بہ رو کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرو گرام کا مقصد لڑ کیو ں کو خود اعتماد اور بہادر بنانا ہے تا کہ وہ ہر صورتحال کا مقابلہ کر سکے۔ اس سے قبل پرو گرام کا افتتاح ادارہ کے ڈائریکٹر دھرم سنگھ اور ماسٹر وویک مشرا نے مشترکہ طور پر کیا ۔