سینئر سٹیزنس کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پرعزم :گہلوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

نئی دہلی،(سید شمیم احمد)سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چندگہلوت نے سینئر سٹیزنس کے فلاح و بہبود کےلئے حکومت کے پرعزم ہونےکی بات کہی اور خط افلاس کے نیچے آنے والے بزرگوں کو معاون آلات مہیا کرائےجارہے ہیں۔ مسٹر گہلوت نے پیر کو ‘سینئر سٹیزین کے بین الاقوامی دن ‘کے موقع پر یہاں منعقد بزرگوں کی ریلی ‘واکتھن کو ہری جھندی دکھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بزرگوں کے فلاح ق بہبود کےلئے ‘راشٹریہ ویوشری یوجناکی شروعات کی ہے۔اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت کرشن پال گرجر اور سکریٹری نیلم ساہنی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔واکتھن میں دہلی کے مختلف حصوں سے آئے سینئر سٹیزین نے حصہ لیا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت بزرگوں کے فلاح و بہبود کےئے پرعزم ہے۔اس کےلئے حکومت کئی منصوبے اورپروگرام چلا رہی ہے۔راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت خط افلاس سے نیچے آنے والے بزرگوں کےلئے ویل چیئر ،سننے کی مشین،چھڑی اور دیگر ضروری آلات مہیا کرائے جارہے ہیں۔ابھی تک 55ہزار سےزیادہ بزرگ یوجنا سےفائدہ اٹھا چکےہیں۔