شاہنواز حسین کو سورن سینا نے کالے جھنڈے دکھائے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

بھاگلپور، (یو این آئی) ریزرویشن کی مخالفت کررہے سورن ضلع کے کارکنوں نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان ، قومی ترجمان اور سابق وزیر سید شاہنواز حسین کو کالے جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔بھاگلپور دورہ پر آئے سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کے قافلہ کو آج بہار میں ضلع بھاگلپور کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں اسٹیشن چوک کے نزدیک سورن سینا کے کارکنوں نے جبراََ روکا اور کالے جھنڈے دکھائے۔اس دودران ریزرویشن کے خلاف کارکنوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت اور مسٹر حسین کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد میں پولیسکی مداخلت اور انتھک کوششوں سے بی جے پی لیڈر کے فافلہ کو آگے روانہ کرایا گیا۔ وہ بھاگلپور میں منعقدہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی یوا سنکلپ ریلی میں شرکت کے لئے یہاں آئے تھے۔خیال رہے کہ سورن سینا کے کارکنوں نے سنیچر کو بہار کے نائب وزیراعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی اور آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے قافلہ کو روک کر کالے جھنڈے دکھائے تھے۔