ریاست

شاہ آج سندھیا کے گڑھ میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

گوالیار- (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امیت شاہ آج کانگریس ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کے گڑھ مدھیہ پردیش کے شیوپوري اور گنا میں بی جے پی کارکنوں میں جوش بھرنے کے لئے گوالیار پہنچ گئے۔

امیت شاہ کا گوالیار ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر راکیش سنگھ نے استقبال کیا۔ یہاں سے وہ شیوپوري کے لئے روانہ ہو گئے۔گوالیار اور چمبل ڈویژن کے قیام کے دوران مسٹر شاہ شیوپوري، گنا اور گوالیار کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

شیوپوري میں امیت شاہ تاتياٹوپے میموریل پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔ شاہ گنا میں روڈ شو اور گوالیار میں نوجوانوں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اپنے پروگرام کے دوران وہ راجماتا وجے راجے سندھیا کی چھتري پر گلپوشی بھی کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper