ریاست

شراب کاروباری نے شروع کیا نشیلی دواؤں کا کاروبار

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

پورنیہ(عاشق رحمانی)، بہار میں شراب بندی کا اتنااثر پڑا کہ اب یہ کاروباری شراب کو چھوڑ اس سے متعلق نشیلی دواؤں کا کاروبار شروع کردیاہے۔ آج پولس سپرنٹنڈٹ ویشال شرمانے میڈیا کے سامنے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ بتاتے چلیں کہ پورنیہ پولس نے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے کہ آج نشے کے ایک بڑے کاروباری کو 32سوبوتل کوریٹس کپ سیرپ 65.7 ایم ایم کے دیشی پیشٹل اور 3زندہ گارتوس ، 80 ہزار روپے نقد ، 2دوبائل اور ایک بلیٹ موٹر سائیکل کے ساتھ امر کمار چودھری ولد ویجیندر پرساد چودھری ، بندٹولی مرنگا ، پورنیہ، پرنینٹ پتہ حسن پور وارڈ نمبر10 تھانہ پلاسی ، ضلع ارریہ کو گرفتارکیاہے۔ گرفتار کاروباری امر چودھری نے بتایاکہ شراب بندی کے بعد نشیلی دواؤں کا مطالبہ کافی بڑھ گیاہے۔ مطالبہ بڑھنے کو لے کر یہ لوگ جھارکھنڈ سے نشیلی دوا کا کھیپ لاتے تھے اور ضلع کے آس پاس سپلائی کرتے تھے۔ فی الحال پولس یہ پتہ کرنے میں لگی ہے کہ اتنی نشیلی دوائی کا سپلائی کہا کیاجاتاتھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar