شمالی ہند کے ووٹروں کیلئے ایم این ایس سے اتحاد نہیں: سنجے نروپم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-October-2018

ممبئی،( ایجنسی):لوک سبھا الیکشن کے بگل بجنے سے پہلے ہی بی جے پی مخالف سیاسی پارٹیاں ایک اسٹیج پر آنے لگی ہیں۔ کانگریس- این سی پی نے ابھی سے ہی کمر کسنا شروع کردیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسمبلی میں مخالف جماعت کے لیڈر رادھا کرشن ویکھے پاٹل کی رہائش گاہ پر اتوار کو اتحاد کے سلسلہ میں ہوئی میٹنگ میں ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے ایم این ایس کو اتحاد میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ غور طلب ہے کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن کو لے کر کانگریس این سی پی اتحاد کرنے کی تیاری میں ہیں اور اس کے ساتھ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اتحاد کو لے کر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن ویکھے پاٹل کی رہائش گاہ پر اتوار کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مراٹھی ووٹروں کو رجھانے کے لئے این سی پی ایم این ایس کو اتحاد میں شامل کرنا چاہتی ہے، اسی لیے این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے ایم این ایس کو اتحاد میں شامل کرنے کی تجویز رکھی تو ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم نے یہ کہہ کر مخالفت کرنا شروع کردیا کہ اس سے قبل ہوئے الیکشن میںشمالی ہند کے ووٹروں کا رجھان بی جے پی کی طرف ہوگیا تھا۔