ریاست

شیام رجک نے تالاب میں سیڑھی گھاٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

پھلواری شریف (پرویز عالم)جنتاد ل یو رہنما سابق وزیر و رکن اسمبلی شیام رجک نے آج پھلواری شریف اسمبلی حلقہ کے گون پورا پنچایت واقع سورج مندر کے قریب تالاب میں سیڑھی گھاٹ کے تعمیری کام کا افتتاح کیا اس کی تعمیر وزیراعلیٰ علاقائی ترقی یاتی منصوبہ کے تحت 37 لاکھ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے ۔جس میں سیڑھی کے علاوہ چینجگ روم ،کرسی کی تعمیر وغیرہ کا کام شاملہے اس کے علاوہ شیام رجک نے سکریچا پنچایت میں ٹھروا ں دیوی کے پاس قریب 3 لاکھ کی لاگت سے تعمیر چبوترے کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب رجک نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ترقی کی نئی عبارت لکھی جارہی ہے ہم ترقیاتی کاموں کو عملی جامع پہنانے میں پوری دلچسپی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آج گون پورا سورج مندر تالاب میں خوبصورت سیڑگھی گھاٹ کی تعمیر کی گئی ہے جس میں چینگ روم کےعلاوہ دیگر سہولتوں سے بھی گھاٹ کو آراستہ کیاگیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper