صدر ،نائب صدر اور وزیر اعظم کالال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

نئی دہلی،(سید شمیم احمد): صدر جمہوریہ رام ناتھ کوود،نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم لال بہادری شاستری کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کوودن،نائیڈو اور مودی نے منگل کو وجے گھاٹ واقع شاستری کی سمادھی پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل ، صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کر کے شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کی جیتنی پر ان کو سلام۔ ان کی سچائی ،سبز انقلاب میں کردار اور جنگی کے دنون میں قیادت آج بھی پورے ملک کے لئے ایک حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب شخصیت،کامیاب قیادت اور بلند حوصلے کی مثال لال بہادر شاستری جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقید ت پیش کیا۔