صدر جمہوریہ کو ممتا نے دی سالگرہ کی مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

کولکتہ، (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو صدر رام ناتھ كووند کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھارام ناتھ كووند جی کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ملک کے 14 ویں صدر مسٹر كووند کی پیدائش 1945 میں ہوئی ۔ وہ 25 جولائی 2017 سے صدر کےعہدہ پر فائز ہیں۔اس سے پہلے وہ 2015 سے 2017 تک بہار کے گورنر اور 1994 سے 2006 تک راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں 1993 (16 سال) تک وکالت کی۔