صفائی کا عہد کرکے گاندھی جی کو خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

ارریہ(فیض الاسلام ندوی)، آج ہی کے دن 2اکتوبر 1869 کو دنیا عظیم رہنماہندوستان کے مجاہد آزادی بابائے قوم ، امن وشانتی کے علمبردار مہاتماگاندھی پیداہوئے تھے۔ ان کی یوم پیدائش کی مناسبت سے آج لوگوں نے طرح طرح سے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسکولی بچوں نے جھانکیااورجلوس نکال صفائی کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کیا، اور اپنے آس پاس کومکمل صاف رکھنے کا عہد لیا۔ اس کی ایک کڑی کے طورپر اسپرنگڈل پبلک اسکول ترکیلی، ارریہ کے طلبا وطالبات نے انوکھے انداز میں جھانکی نکال کر سڑک اور گلی کو صاف کیااور معاشرے میں صفائی کا پیغام دے کر گاندھی جی خراج عقیدت پیش کیا، اور ان کے ذریعہ کئے گئے قابل تحسین اقدام سے نئی نسل کو روسناش کیا۔ مذکورہ جانکاری اسپرنگڈل اسکول کے انگریزی استاذ جناب کاشف قمر صاحب نے دی۔