صفائی کےمعاملے میں ہریانہ کو سب سے صاف ریاست کا ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)سوچھ بھارت ابھیان کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر آج ہریانہ کو سب سے صاف ریاست کا ایوارڈ دیاگیا۔سوچھ بھارت کے سلسلے میں وزیراعظم کے نام اسکول کے طلبہ کےلکھے تین سب سےاچھے خطوط کو بھی ایوارڈ سے نوازا۔راشٹرپتی بھون میں مہاتما گاندھی بین الاقوامی سوچھتا سمیلن ‘کے اختتامی پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی اور اقوام متحدہ ک جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے یہ ایوارڈ دیا۔سب سے پہلے اسکول کے بچوں کو ان کے خبصورت خطوط کےلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔چوتھی جماعت کے طالب علم پی سنجیو کو پہلا ایوارڈ دیاگیا۔سنجیو کو اس سے بھی بڑا ایوارڈ اس وقت ملا جب مسٹر مودی نے اسٹیج پر اس کی پیشانی چومی۔ دیہات میں صاف صفائی سروے کی بنیاد پر ہریانہ کو سب سے صاف ریاست کا ایوارڈ ملا۔ریاست کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے یہ ایوارڈحاصل کیا۔اترپردیش کو سب سے زیادہ حصہ داری اور سٹیزین فیڈ بیک ایوارڈ اور مہاراشٹر کے ستارا کو سب سے اچھی کارکردگی کرنے والے ضلع کے طورپر اعلان کیاگیا۔ماتا امرتانند مئی پیٹھ کو سوچھ بھارت فنڈ میں سب سے زیادہ 1.4کروڑ ڈالر(تقریباً ایک ارب روپے)کا تعاون کرنےکے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔سوچھ بھارت سمر انٹرنشپ میں سب سے اچھی کارکردگی کےلئے منی پور کے ڈان بوسکو کالج کی ٹیم اور نہرو یووا کیندر تنظیموں کو کرناٹک کے اڈوپی میں واقع سمردھی مہیلا منڈلی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔سوچھتا کےلئے ٹیکنولوجی اور انوویشن کا ایوارد پنے کے ستیے جیت متل کو ملا،جنہوں نے ‘اکواٹ از ٹائلیٹ بنایا ہے جس پر گھٹنوں میں درد کی دقت والے لوگ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔