عشق میں ناکام نوجوان نے ندی میںچھلانگ لگاکر کی خودکشی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

سمستی پور(فیروز عالم) پیار میں دھوکہ کھائے بایک نوجوان نے پل سے بوڑھی گنڈک ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔ معاملہ متھرا پور اوپی تھانہ حلقہ کے متھراپور گھاٹ کا ہے۔ جہاں آج اہل صبح ایک نوجوان نے پل پر چڑھ کر ندی میں چھلانگ لگا لی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے غوطہ خور کی مدد سے گھنٹوں مشقت کے بعد اسکی لاش کو ندی سے باہر نکالا ۔ مہلوک کی پہنچان مسری گھراسری تھانہ حلقہ کے فتح پور بالا گائوں کے وجئے کمار رجک کے طور پر کی گئی ہے ۔ جس جگہ سے نوجوان نے پل سے چھلانگ لگائی تھی اس جگہ سے پولیس نجے مہلوک نوجوان کا بیگ برآمد کیا ہے ۔ اس بیگ کی تلاشی کیت دوران پولیس کو ایک کاپی میں نوجوان نکے ذریعہ لکھے تیرہ پنے کا سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔ اسی میں نوجوان نے اپے گھر کا پتہ لکھ رکھا تھا جسکی بنیاد پر پولیس نے اسکے اہل خانہ کو اسکی اطلاع دی۔ سوسائڈ نوٹ میں نوجوان نے لکھا کہ وہ تاج پور کے ایک کمپیوٹر انسی چیوٹ میں پڑھتا تھا جہاں وہ اسکی کلاس مین پڑھنے والی ایک لڑکی سے اسکی آنکھیں چار ہو گئی جب اس نے اپنے دل کی بات اس لڑکی کو بتائی تو اس نے اسے نظر انداز کر دیا ۔ اس معاملے کی بھنک کوچنگ چلانے والے کو لگی تو اسے کوچنگ سے نکال دیا۔ جسکے بعد وہ کافی تنازئو میں تھا ۔ادھر اہل خانہ کا بتانا ہے کہ سمستی پور میں کسی مال میں کام تلاش کرنے کی بات کہہ کر وہ گھر سے نکلا تھا لیکن گھر نہیں لوٹا اور پھر اسکے سوسائڈ کرنے کی خبر پولیس کے توسط سے ان لوگوں کو ملی۔ دوسری طرف پولیس نے مہلوک نوجوان کی لاش کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ کراکر اسکی لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اسکے اہل خانہ کے سپرد کر دیا ہے۔