سیاست سیاست

غیر گجراتی کے ساتھ خیرسگالی کیلئے الپیش ٹھاکر کا ‘اپواس

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

احمد آباد،(یو این آئی) غیر گجراتیوں کے خلاف حملوں میں اپنی مبینہ اشتعال انگیز کردار کے سلسلے میں زبردست تنقید کا شکار ہونے والے کانگریس کے قومی سکریٹری،ممبر اسمبلی اور ٹھاکر سینا کے صدر الپیش ٹھاکر آج یہاں ایک روزہ ہم آہنگیاپواس پر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بہار اور اتر پردیش سمیت تمام ریاستوں میں بھی ایک ایک دن کی علامتی خیر سگالی ‘اپواس پر بیٹھیں گے تاکہ گجرات کی شبیہ کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ہو سکے۔ وہ بہار میں کانگریس کے انچارج بھی ہیں۔ مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ان کے لئے سب سے اوپر ملک اور گجرات کی شبیہ ہے۔ وہ اور ان کے جیسے رہنماؤں کو آتے جاتے رہیں گے لیکن گجرات کی شبیہ کو نقصان نہیں پہنچنایا چاہئے ۔ اس معاملے میں سیاست بھی نہیں ہونی چاہئے۔ مسٹر ٹھاکر نے یہاں رانپ علاقے میں اپواس سے پہلے قریبی سابرمتی آشرم کا دورہ بھی کیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar