فیشن کے معاملے میں میری بیوی سخت ناقد ہے،شاہد کپور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

ممبئی۔(یو این این ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فیشن اور اسٹائل کے معاملے میں اپنی بیوی میرا راجپوت کر سخت ناقد قرار دے دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ گھر کے اندر میری بیوی میرا راجپوت میری سخت ناقد ہے، میں فیشن اور اسٹائل کے معاملے میں اس سے مشورے لیتا ہوں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ میں نے خود کو زیادہ کبھی بھی اسٹائلش نہیں سمجھا،لیکن شادی کے بعد فیشن کا انداز اور طریقہ کار بدل گیا ہے۔شاہد کپور نے بتایا کہ فلم موسم کی عکس بندی کے دوران سونم کپور نے مجھے فیشن ٹپس دیں ، اب اس میں معاملے میں اپنی بیوی سے مشورے لیتا ہوں۔اپنی فلم پدماوتی کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ فلم بہت خاص ہے ، اس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا بہت ہی اچھا لگا۔