فیک آئی ڈی سی بھڑکاؤ پوسٹ ڈالنے والا دو نوجوان جیل رسید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی )سوشیل میڈیا پر مائیکل امیت نام سے پھینک فیس بک آئی ڈی بنا کر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والے دو نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو سمری تھانہ کی پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پہلے ایس ایس پی دفتر ٹیکنیکل سیل سے تصدیق کروایا اور قابل اعتراض پوسٹ کی پرنٹ نکالنے کے بعدملزموں کو گرفتار کرکے جمعہ کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیاہے ۔گرفتار ملزمین کی شناخت مدھوبنی ضلع کے رہیکا تھانہ حلقہ کے اجرا گاؤں باشندہ برہم دیو مہتو کا بیٹا امیت کمار (۲۰سال ) اور بھراٹی پنچایت کے منیہاس باشندہ امیش پرسا د ٹھاکر کا بیٹا راجا کمار ( ۲۲ سال ) کے طور پر کی گئی ہے ۔ فرضی فیس بک اکاؤنٹ پر نوجوان امیت کا پتہ منیہاس کے یوگیندر مہتو درج پایا گیا ۔ تھانہ صدر پنکج کمار جھا کے بیان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153A/34اور آئی ٹی ایکٹ 65,66,67کے تحت مقدمہ نمبر 120/18درج کیا گیا ہے ۔ معاملہ کے تفتیش کار جے ایس آئی کمل نرائن جھا نے تمام شواہد کے ساتھ چارج شیٹ عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ مقدمہ میں پولیس کاکہنا ہے کہ فیس بک ڈی پی میں دونوں ملزم نوجوان کا فوٹو ایک ساتھ ہے ۔ پولیس نے پوسٹ کئے گئے مسیج کا پرنٹ نکالا ہے جس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور اشتعال پیدا کرنے والی باتیں موجود ہیں ۔