قاضی سمیع عباسی اسکول میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )محلہ پریم چریا میں میں واقع قاضی سمیع عباسی میموریل اسکول میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ قاضی سمیع عباسی اسکول میں آج تقریبا ً300 مریضوں کی طبی جانچ کی گئی ،ساتھ ہی ساتھ مرض کے اعتبار سے مر یضو ں میں فری ادویات تقسیم کی گئیں ،آج اس طبی کیمپ کا افتتاح اربن ہاسپیٹل کے انچارج ڈاکٹر آر جی ستیارتھی نے کیا ۔اسکول میں ،ٹی، بی ،ملیریاذیابیطس،بخار،قبض وغیرہ جیسے امراض کی جانچ کی گئ۔ ڈاکٹرپی ،کے پاٹھک،ڈاکٹر وجے گپتا، ڈاکٹر آر جی ستیارتھی، اور امراض ماہر خواتین ڈاکٹر کنچن سنگھ نے وغیرہ نے کیمپ پر موجود مریضوں کی ، ٹی ،بی، ملیریا، ذیابیطس، بخار، گیس وغیرہ کی جانچ کی،ٹیم کے اراکین ویوک یادو، وجے یادو، پرشانت پانڈی ، راجیو کمار، سیما کماری، رنجانا پانڈے نے مریضوں کو ر دوائیں تقسیم کیں۔