فن فنکار

قصور وارسزا کا حق دار ہوتا ہے ‘ ہریتک روشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

ممبئی۔(یو این این) بالی وڈ کے اداکار ہریتک روشن کا فلم انڈسڑی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بارے میں کہنا ہے کہ اگر کوئی قصور وار ہے تو اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن جو کہ ان دنوں اٹلی میں ہدایتکار وقاص بھل کی فلم ’’سپر 30‘‘ کی عکسبندی پر مصروف تھے۔گزشتہ روز ممبئی واپسی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے باہر ہونے کے باعث اداکارہ کنگنا رناوت کو وقاص بھل کے ہراساں کرنے والے واقعے سے آگاہ نہیں تھے اور اگر اس بات میں کوئی صداقت ہے تو قصور وارسزاکو سزا ملنی چاہیے۔ اداکار ہریتک روشن فلم’’’سپر 30‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔

About the author

Taasir Newspaper