فن فنکار

قطرینہ کی خواہش عالیہ پہلے شادی کریں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکارہ قطرینہ کیف کی خواہش ہے کہ عالیہ بھٹ پہلے شادی کریں۔قطرینہ کیف کانام پہلے رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔حال ہی میں عالیہ اور رنبیر کے ساتھ ہونے کی خبریں ہیں۔اس کے بعد بھی عالیہ بھٹ اور قطرینہ کیف ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں۔جب سےعالیہ اور رنبیر کے ایک ساتھ ہونے کی خبریں عام ہوئی ہیں تبھی سے یہ اندازہ لگایا جانے لگا کہ قطرینہ اور عالیہ کی دوستی پہلے جیسی نہیں رہے گی لیکن دونوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ان دونوں کی دوستی ابھی بھی پہلے کی طرح ہی برقرار ہے۔قطرینہ کاایک پرانا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔اس ویڈیو میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ کیوں چاہتی ہیں کہ عالیہ ان سے پہلے شادی کریں ۔ویڈیو میں قطرینہ کہتی ہیں،میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میری خواہش ہے کہ عالیہ پہلے شادی کرلیں اس کے بعد میں اپنے بارے میں سوچوں گی ،کیونکہ میں ایک کیئرنگ سسٹر ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper