لاتورزلزلہ کے 25سال مکمل ہونے پر متاثرین کیلئے اضافی امدادکااعلان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

ممبئی،(یواینآئی )مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہاہے کہ مہاراشٹر میں 1993 کے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو اضافی زمین الاٹ کی جائے گی اور اس تعلق سے وابستہ تمام پختہ مسائل جلد ہی حل کئے جائیں گے۔ وسطی مہاراشٹرمیں30 ستمبر، 1993 کو بھیانک زلزلے کے نتیجہ میں تقریباً دس ہزار افرادلقمہ اجل بن گئے،مذکورہ زلزلہ میں 52 گاؤں تباہ ہوگئے ۔فڑنویس نے کہاکہ کچھ ایسے خاندان ہیں جن کو گود دیا گیا تھا، آج ایسے خاندان کے بچے بڑے ہو چکے ہیں اور انہیں اور جگہ کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ انہیں بہت کم امتیاز مل گیا اور ان کی آمدنی کا سلسلہ بھی محدود ہے۔اس لیے حکومت نے انہیں بہتر کرنے کیلیے مددکا فیصلہکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ان مسائل کو روکنے کے لئے جلد ہی منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی اور ہم اس مسئلے کا حل کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ فڑنویس زلزے کی 25 ویں برسی پر کلاری گاؤں میں ایک پروگرام میں شریک تھے۔ ممبئی سے تقریبا 500 کلومیٹر دور لاتور کا یہ گاؤں 30 ستمبر، 1993 کی زلزلہ کا مرکز تھا، اور 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔