سیاست سیاست

لالو کے کارناموں پر مبنی کتاب لالو لیلا کااجرا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

پٹنہ، (پی آر) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے خاندان کے ذریعہ بدعنوانی سے حاصل کی گئی بے نامی املاک پر مبنی ایک کتاب ’’لالو لیلا‘‘ جسےنائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے لکھی ہے آج اس کا اجرا کیاگیا۔ پٹنہ کے ودیاپتی بھون میں لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈران کی موجودگی میں اس کتاب کااجرا ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے جناب مودی نے کہا کہ لالو جی کو میں 47 برسوں سے جانتاہوں۔ وہ ایک زمانے میں سب سے طاقتور لیڈر رہے ہیں۔ لیکن آج وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔ لالو نے کئی گھپلے کئے ہیں۔ آج بھی لالوپرساد 141زمین کے پلاٹ ،30 فلیٹ اور کئی مکان کے مالک ہیں۔ لالو لیلا میں جناب مودی نے کھوکھا کمپنی، دان، وصیت، پاور آف اٹارنی اور ہر کام کے بدلے زمین، مکان، لینے کے لالو خاندان کے نایاب فنڈے کا سلسلے وار خلاصہ کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد رادھا موہن سنگھ، گری راج سنگھ، رام کرپال یادو، بی جے پی کےر یاستی صدر اور ممبر پارلیمنٹ نتیانند رائے ، ریاستی وزیر پریم کمار، نند کشور یادو، شرون کمار، منگل پانڈے کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑھی اور شہنواز حسین، بھی موجود تھے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar