لاپرواہی برتنے والوں پرہوگی کاروائی:ڈی ڈی سی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

موتیہاری(محمداکرم) جل منصوبے کوزمین پراچھے طریقے سے نافذکرنے کولے کربلاک احاطے میں جمعہ کوترکولیا ڈی ڈی سی اکھلیش کمارکی صدارت میں ایک میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ جہاں سبھی پنچایتوں کے مکھیا،وارڈممبر، پنچایت سکریڑی سمیت دیگرسرکاری ملازمیں موجود تھے۔اس دوران ایک ایک پنچایت کے سکریٹری سے جل نل منصوبے کے متعلق جانکاری لی۔ جہاں کچھ وارڈوںکو چھوڑ کراکثر وارڈممبروںنے پیسہ نکاسی کے بعدبھی کام کے پورانہیں ہونے کی بات کہی۔جس پرناراضگی جتاتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہاکہ اگلے ماہ تک لوگوں پانی ملناچاہئے۔اگرایسانہیں ہوتاہے تووارڈ ممبروںکے خلاف کاروائی کے لئے درخواست لکھاجائے گاجس پرکسی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔وہیں اندراآواس کے تحت جن لوگوں کورقم دی گئی ہے اسے ہرحال میں سات نومبرتک بنکرتیار ہونا چاہئے۔اس موقع پربی ڈی اوراجیش بھوشن، منریگاپی اووشوجیت کمار،جے ایس ایس ہیمانشوموہن روی،مکھیابے بی عالم، راکیش مشرا،ابھئے شرما،گوپال مہتو،رامیش پاسوان سمیت دیگرسماجی لیڈران موجود تھے۔