ماہر چشم ڈاکٹر وینكٹ سوامي کے 100 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ان کا ڈوڈل بنایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-October-2018

نئی – (یو این آئی) سرچ انجن گول نےپیر کے روز ملک کےماہر چشم امراض ڈاکٹر گووندپّا وینکٹ سوامی کے 100 ویں یوم پیدائش پر ڈوڈل بناکر انہیں خراج پیش کیا۔

گول نے اپنے اس ڈوڈل میں ڈاکٹر وینکٹ سوامی کی تصویر اور اس کے پس منظر میں ان کے قائم کردہ اسپتال کو بھی دکھایا ہے۔

ڈاکٹر وینکٹ سوامی کی پیدائش یکم اکتوبر 1918 کو تامل ناڈ کے ضلع ویرود نگر کے وڈا ملّ پورم گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں انے اپنی پوری زندگی نابینا افراد کی فلاح کے لئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے موتیا بند جیسی بیماری کے علاج کے لئے الگ طرح کی سرجری کا طریقہ علاج دریافت کیا۔

ڈاکٹر گووندپا نے مدورے کے امریکن کالج سے کیمسٹری میں گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے مدراس کے اسٹینلی میڈیکل کالج سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے 1945 سے تین برس تک ہندوستانی فوج میں فزیشین کے طور پر کام کیا ۔

ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے آنکھوں کے علاج کا مطالعہ کیا۔ گوگل بلاگ کے مطابق ڈاکٹر وینکٹ سوامی ایک دن میں آنکھوں کی تقریباً 100 سرجری کرسکتے تھے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں نابیناؤں کے علاج کے لئے آنکھوں کے کیمپ لگائے اور موتیا بند جیسی بیماری کی سرجری کی۔

ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے 1976 میں 58 برس کی عمر میں اروند آئی ہاسپٹل قائم کیا جہاں آج بھی نابینا افراد کا بہت ہی کم خرچ میں علاج کیا جاتا ہے۔

حکومت نے ڈاکٹر وینکٹ سوامی کے بہترین کاموں کے لئے انہیں سال 1973 میں پدم شری اعزاز سے سرفراز کیا۔ سال جولائی 2006 کو 87 برس کی عمر میں ڈاکٹر سوامی کا انتقال ہوا۔