ہندستان ہندوستان

متبادل ایندھن کے طور پر ایتھنال استعمال ہو: گڈکری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

بستی،(یو این آئی) سڑک اور آبی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں ملک کو خودمختار بنانے کے لئے مرکزی حکومت متبادل ایندھن کے طور پر ایتھنال کے پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔مسٹر گڈکری نے منگل کو بستی میں قومی شاہراہ اور بستی رنگ روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں ملک کو خود مختار بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لئے ایتھنال پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جلد ہی بسوں، موٹر سائیکل اور رکشا میں ایندھن کے طور پر ایتھنال کا استعمال شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی ملیں اب گنے سے سیدھے ایتھنال بنائیں گی۔ جس سے پٹرول اور ڈیزل کی مانگ کم ہوگی۔ اس نئی تکنیک سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ا۔ چینی، مکا وغیرہ کی قیمتیں دنیا کے دیگر ممالک میں طے ہوتی ہیں اس لئے ہمارے ملک کے کسان اس کی پیداوار کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper