محمد شمی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

نئی دہلی (ایجنسی )محمد شمی نے اپنی بیوی حسین جہاں کی طرف سے مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد شمی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ان کی بیوی کی طرف سے جان سے مارنی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو محمد شمی نے مغربی بنگال حکومت سے اسپیشل سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد شمی نے مسلسل مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دیئے جانے کی بات کی ہے۔واضح رہے کہ محمد شمی اوران کی بیوی تحسین جہاں کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ محمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے شمی پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں اوران کے کسی پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات بھی ہیں۔محمد شمی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ریاستی حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کرکٹرمحمد شمی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی۔انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ محمد شمی میچ فکسنگ میں شامل ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا اورحسین جہاں کے فکسنگ سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں میچ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔حال ہی میں محمد شمی نے اپنی بیوی حسین جہاں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ دراصل حسین جہاں نے اپنے اوربیٹی کے خرچ کے لئے محمد شمی سے ہرماہ 10 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔