ریاست سیاست

مرکز میں بی جے پی حکومت آنے پر باہرہوگا ایک ایک درانداز : شاہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

گوالیار – (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ نے کانگریس اور ترنمول کانگریس پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو اپنا’ووٹ بینک‘ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 میں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے پر تمام دراندازوں کو ملک سے باہر کیا جائے گا۔

شاہ کل دیر شام یہاں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی طرف سے منعقد’یووا سمیلن‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ایسا کوئی غریب گھر نہیں ہوگا، جس میں چولہا نہ ہو. ہر غریب کے لئے ٹوائلٹ ہوگا۔ درانداز ملک سے باہر ہوں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے پہلےدراندازوں کو کانگریس سے لے کر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت ووٹ بینک سمجھتی تھی۔ دراندازوں کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بھی ان کی حکومت کے نمائندوں نے رونا رویا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام میں این آر سی کے بعد دراندازوں کو شناخت کرکے باہر کرنے کا راستہ مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں مسٹر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت اقتدار میں آنے پر تمام دراندازوں کو باہر نکالا جائے گا۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، ایسی پارٹی ملک میں جمہوریت کی حفاظت کس طرح کر سکتی ہے، وہ ملک کی ترقی نہیں کر سکتی، وہ تو صرف اپنی کرسی بچانے میں لگی رہتی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar