مسلمان اپنا نام ووٹرلسٹ میں ضروراندراج کروائیں:نظام الدین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

پورنیہ(سونو)، موجودہ ملک کے حالات پر نظر ڈالنے میں ہمارے ملک میں ہرطرف فرقہ پرستی کی ہوا بہہ رہی ہے۔ اسے روکنے کیلئے مسلمانوں کے لئے ہتھیار صرف ان کا ووٹ ہے۔ اگر مسلمانوں نے اپنے ووٹ کی اہمیت نہیں جانی تو اس سے بڑی افسوس کی بات کیاہوسکتی ہے۔ یہ بات جنتادل اقلیتی سیل پورنیہ کے ضلع جنرل سکریٹری نظام الدین نے پریس بیان میں کہا کہ شہرگاؤں محلہ وارڈ وغیرہ میں ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جن لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے ان کو چاہئے کہ اپنا نام جوڑوالیں ۔ جنتادل یو اقلیتی سیل کے ضلع صدر اعظم امام نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں پورے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ نازیبا حرکت کی جارہی ہے۔ اسے نازک وقت میں سب سے بڑا ہتھیار ووٹ ہوتاہے۔ ہم اس کی اہمیت نہیں سمجھ پاتے ہیں۔ جو بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ شہر ، گاؤں کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقے کے 18 سال کے سبھی بالغ بچے بچیوں کانام درج کروائیں تاکہ آنے والے وقت میں ان کو کام آئیں گے۔ اقلیت کے افراد جس کانام ووٹر لسٹ میں ابتک نہیں آتا ہے ۔ ابھی ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کے لئے اپنے علاقے کے بی ایل او سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر اقلیتی سیل کے عہدیداران موجود تھے۔ محمد امجد ، جمیل لاڈلا ، قیصر مہتاب عالم، عبدالشکور، فیروز ، عبدالرشید، خوشبو پروین، مہ زبین خاتون، انجم آرہ ، فیروزہ انوری، افسانہ خاتون، محمد سرور ، محمد ندیم حفیظ ، عبدالقادر وغیرہ موجودتھے۔