مشتبہ حالت میں 40سالہ خاتون کی لاش برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، یوگا پٹی بلاک حلقہ کے سہڈوا گاؤں کے جنوبی شرح میں قبرستان کے نزدیک باغیچہ میں مشتبہ حالت میں ایک چالس سالہ خاتون کی لاش ملنے سے حلقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ لاشن کی پہنچان سہڈوا کلوار ٹولی گاؤں باشندہ قمرل خانون شوہر جہانگیر میاں کے طور پر کیاگیا۔ دیہی باشندہ کی اطلاع پر پہنچی پولس نے آنجہانی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بتیا بھیج دیاگیا۔ جانکاری کے مطابق گاؤں والوں کے ذریعہ آنجہانی کی لاش کو جائے وقوع پر پڑا دیکھ پولس کو اس کی جانکاری دی گئی۔ پولس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بتیا ایم جے کے اسپتال بھیج دیا۔ آنجہانی کے شوہر کئی سالوں سے کئی سالوں سے گورکھ پور میں رہتاہے اور اس کا بڑ ا لڑکا اپنے نونیہال میں رہتاہے۔ حادثہ کی بنیاد پر تھانہ انچارج ووک کمار جیسوال نے بتایا کہ پہلی نظر سے یہ قتل کا معاملہ لگ رہاہے۔ اس حادثہ کو لے کر گاؤں میں خوف کا ماحول قائم ہے۔ خبر لکھے جانے تک حادثہ کے متعلق ایف آئی آر درج نہیں ہوپائی تھی۔