مصری فوج کی کارروائی میں العریش میں 15 دہشت گرد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

قاہرہ،( اے یوایس ) مصری وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جزیزہ نما سیناءکے شمال میں العریش کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔مصری فوج کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ العریش میں دہشت گردوں کا ایک گروپ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ یہ منصوبہ بندی جنگ اکتوبر کی سالگرہ پر کی جا رہی ہے۔ فوج نے فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔