مظفرپور پھرگولیوں کی گونج سے دہل اٹھا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

مظفرپور(اسلم رحمانی )قاضی محمد پور تھانہ حلقہ کے سعد پورہ میں نسیم عرف بلا کو اس کےگھر کےنزدیک ہی کی کسی نے اس پر گولی چلا دی جس کی وجہ سے نسیم عرف بلا کی موقع پر ہی موت ہوگئی نسیم کے موت کےبعد مشتعل اہل خانہ نے سعد پورہ سڑک کے بیچ نسیم کے لاش کورکھ کر سڑک جام کردیا حادثے کی خبر ملتے ہی پولس پورے قافلے کے ساتھ پہنچی لیکن مشتعل لوگ پولس سے الجھ نےلگے حالت خراب ہوتا دیکھ کر پولس نے موجد لوگوں پر لاٹھی چلاناشروع کردی گولی باری کی وجہ سے اعلاقے میں خوف کا ماحول بناہواہے ہرکوئی خوف زدہ ہے وہیں پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایس کےایم سی ایچ مظفرپور بھیج دیاہے قابل توجہ بات یہ ہے کہ ابھی مئیر سمیر کمار ہائی پروفائل قتل معاملہ کو ضلعی انتظامیہ سلجھا بھی نہیں پارہی کہ آج دن کے2بجے اعلانیہ رہائشی اعلاقے میں گھوس کر بدمعاشوں نے گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے اس حادثے سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہورہا ہے کہ مظفرپور میں جرائم پیشوں کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہیں۔