مقررہ وقت پر افسران شکایتوں کا نپٹارہ کریں:ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی ) عوامی شکایت نپٹارا ایکٹ کا اہم مقصد عام لوگوں کی شکایت اور پریشانیوں کا نپٹارا ہی نہیں بلکہ ان کا حقیقی طور سے حل ہے۔ اسی جذبہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعلقہ افسران طے شدہ مدت 60دن کے اندر آنے والوں معاملوں کا نپٹارا کریں۔ یہ باتیں ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے اپنے کانفرنس ہال میں منعقد ہفتہ وار جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا ۔ اسی معاملہ میں لاپرواہی برتنے پر صدر سی او وجہ بتاؤ نوٹس اور ہنومان نگر سی او کر پر فارم اے تشکیل دینے کی ڈی ای نے ہدایت دی۔ اس ایکٹ کے تئیں بیدار کرنے کے لیے پورے ضلع میں جن سمادھان رتھ چلایا جائے گا ۔ ایس ڈی اور سی او کو اس رتھ کو ضلع کے گاؤں گاؤں میں گھمانے کی ہدایت دی گئی۔ آر ٹی پی ایس کاؤنٹر پر موصول راشن کارڈ کے درخواستوں کی جانچ کے بعد جتنے کارڈ بنائے گئے ہیں اسے بھی ضابطہ کے مطابق تقسیم کروانے کی ذمہ داری سبھی بی ڈی او اور ایس ڈی او کو دی گئی۔ سنیچر کو زمینی تنازعات سے متعلق معاملات کے نپٹارے کے لیے سی او اور تھانہ انچارجوں کی میٹنگ کو ریگولر منعقد کرانے اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ سے غیر حاضر لیبر سپرنٹنڈنٹ کے ایک روز کی تنخواہ کاٹ کر وجہ بتاؤ نوٹس دیئے جانے، کام میں لا پرواہی پر بینی پور اور کوشیشور استھان مشرقی کے سی او کے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کی ڈی ایم نے ہدایت دی۔ ریونیو سے متعلق زیر التوا معاملے کا متعینہ وقت پر نپٹارا کرنے کے لیے سی او اور ڈی سی ایل آر کو خاص کوشش کرنے اور اس کی نگرانی ایس ڈی او کو کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آر ٹی پی ایس کے تحت دی جانے والی خدمات کو وقت پر دستیاب کرانے کی ہدایت سی او اور متعلقہ افسران کو دی گئی۔ ضلع میں مختلف دفاتر کے کئے جانے والے اچانک معائنہ کی رپورٹ ڈی ایم نے اسی دن متعلقہ افسران کو ہر حالت میں فراہم کرانے کی ہدایت دی۔ زیر التوا کورٹ کیسوں یا عدلیہ کے مقدمات کے نپٹارے پر بھی خاص توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔ سبھی ڈی ڈی او کا جی ایس ٹی کے تحت رجسٹریشن کرنے کی تاریخ 12اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ ڈی ایم نے تمام ڈی ڈی او کو لازمی طور سے جی ایس ٹی کے تحت رجسٹریشن کرانے کی ہدایت دی۔ اگزیکیوٹیو انجینئر الیکٹرک کو ہدایت دی گئی کہ گاؤں میں جل میناروں میں الیکٹرک کنکشن کا کام اولیت کی بنیاد پر پورا کردیں جس سے پینے کے پانی کی سپلائی ہوسکے۔ میٹنگ میں عمارت اور سڑک سمیت دیگر بڑے منصوبوں کے ڈیولپمنٹ کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اسے جلد پورا کرنے کی ہدایت دیئے گئے۔ بغیر اطلاع غیر حاضر محکمہ سڑک تعمیر کے اگزیکیوٹیو انجینئر کے ایک دن کی تنخواہ کاٹتے ہوئے شو کاؤز کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ میں مبین علی انصاری ، سبھی ایس ڈی او سمیت تمام محکموں کے ضلع سطحی افسران موجود تھے۔