منصوبہ بناتے ہوئے جرائم پیشہ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

سمستی پور(فیروز عالم )ضلع کے شاطر جرائم پیشہ اندو سدا کو جرائم کا منصوبہ بناتے ہوئے پولس نے گرفتار کرلیا۔ اس معاملے کو لے کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈی ایس پی پرتیس کمار نے بتایاکہ ضلع کے مدھورا پور اوپی پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ حلقہ کے ساٹھی گاؤں میں ایک تاڑی کی دوکان میں کسی واردات کو انجام دینے کے لئے ایک جرائم پیشہ آیاہوا ہے۔ پولس کو ملی خفیہ اطلاع پر ٹیم تشکیل کر مذکورہ جرائم پیشہ تاڑی کی دوکان سے گرفتار کرلیا۔