کھیل

مینک کو ٹسٹ ٹیم نہیں ملی جگہ ، رشبھ کو وکٹ کیپنگ کا موقع ملا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

حیدرآباد۔ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کی ٹیم کا جمعرات کو اعلان کردیا ہے لیکن مینک اگرول کو ٹسٹ کرکٹ میں کریئر کے آغاز کا ایک بار پھر موقع نہیں مل سکا جبکہ رشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔مینک کو امید تھی کہ وہ جمعہ سے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین حیدرآباد میں شروع ہونے والے دوسرے میچ میں جگہ حاصل کرلیں گے لیکن سلیکٹروں نے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ آخری گیارہ میں راج کوٹ ٹسٹ ٹیم کے علاوہ شاردل ٹھاکر کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں طویل عرصے سے جگہ حاصل کرنے کے متمنی مینک کو ایک بار پھر نظرانداز کیا گیا۔ حیدرآباد ٹسٹ سے قبل پریکٹس سیشن میں اگرچہ سلامی بلے باز نے حصہ لیا تھا جس کے بعد ان کے آخری الیون میں کھیلنے کی امید ظاہر کی جارہی تھی۔ ایم ایس کے پرساد کی صدارت والی بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے 12 رکنی ٹیم میں انہیں کریئر کے آغاز کا موقع نہیں دیا ہے جبکہ خراب فارم سے گزرنے والے لوکیش راہل دوبارہ سے بلے بازی آرڈر کا حصہ بن گئے ہیں۔راج کوٹ کے اپنے پہلے ٹسٹ میں مین آف دی میچ بن کر ابھرنے والے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔نائب کپتان اجنکیا رہانے کو بھی ان کے خراب فارم کے باوجود ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ رہانے پہلے ٹسٹ میں 41 رن پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ اپنی آخری 11 اننگز میں وہ ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔ہنوما بہاری کا بھی مڈل آرڈر میں انتخاب نہیں ہوا ۔ انہیں پہلے مڈل آرڈر میں بہتر متبادل کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔گیند بازوں میں تیز گیند باز محمد سمیع، آٖف اسپنر روی چندر اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ تینوں گیند بازوں نے راج کوٹ ٹسٹ میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اگرچہ شاردل کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کے سبب ایک بار پھر محمد سراج کے ٹسٹ کریئر کاآغاز نہیں ہوسکا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar