میونسپلٹی بورڈ کی میٹنگ سے غیر حاضر رہے ٹاؤن کمشنر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

دربھنگہ : (عبد المتین قاسمی ) میئر وجنتی دیوی کھیریا کی صدارت میں دربھنگہ میونسپل کارپوریشن بورڈ کی بیٹھک ہوئی لیکن بیٹھک سے ٹاؤن کمشنر ناگیندر کمار کے غیر حاضر رہنے پر سوالات کی بوچھار ہوگئی ۔ بیٹھک میں پانی سپلائی ، صفائی ، کچرا اٹھاؤ کے علاوہ کئی ایجنڈے پروارڈ کاؤنسلر نے آواز آٹھایا ۔بیٹھک میں رکن اسمبلی سنجے سراؤگی ، ڈپٹی میئر بدرالزماں خاں ، سیٹی منیجر کے علاوہ بڑی تعداد میں اراکین موجود تھے ۔ بیٹھک میں وارڈ نمبر 29؍کی کاؤنسلر شبانہ خانم نے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے وارڈ نمبر 29؍میں سالوںسے آبی جماؤکا مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ وارڈ کے عوام کو اس سینجات دلانے کیلئے پی ڈبلیو ڈی سڑک سے پچھم میں خان چوک سے رحم گنج تک نالہ تعمیر کاکام میونسپلٹی کی طرف سے کررہی ہے جس کا صرفہ 3851700ہے ۔ اس میں ٹھیکہ دار کے ذریعہ بدعنوانی برتی جارہی ہے اور کوالیٹی پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔ کئی بار زبانی شکایت کرنے کے بعد گذشتہ 24-05-18کے نگم بورڈ کی بیٹھک میںنے عرضداشت 145/A18کے توسط سے بدعنوانی کی جانچ کرنے اورکوالیٹی کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی تھی ، اس کے باوجود ٹھیکہ دار من مانا کرتے ہوئے جیسے تیسے کام پورا کررہا ہے ۔محترمہ خانم نے پوچھا کہ کیا اس معاملے میں میونسپلٹی کی کوئی ذمہ داری ہے ؟یا اسے صرف کمیشن لینے سے مطلب رہ گیا ہے ۔اس کے علاوہ محترمہ خانم نے زیر تعمیر نالہ کو خان چوک پلیا سے ملانے کا مطابہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے خان چوک پلیا سے نہیں ملایا گیا تو آبی جماؤ کا مسئلہ جوں کا توں برقرار رہ جائیگا اورملانے میں کوئی دشواری بھی نہیں کیونکہ اس کی دوری صرف پچاس فٹ ہوگی۔