نتیش حکومت زمین خریدنے کیلئے دے گی 60 ہزار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ واقع ‘سنوادمیں ‘وزیر اعلیٰ رہائش مقام خریدمدد منصوبہ اور وزیر اعلیٰ دیہی رہائشی منصوبہ کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقد پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کو اس بات کے لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے دو منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔ جس کا اعلان ہم نے 15 اگست 2018 کو پرچم کشائی کے بعد کیا تھا ۔ اس محکمہ نے بہت کم وقت میں پوری تیار ی کر کے اسکی شروعات کی ہے ۔ باپو کی 150 ویں سالگرہ کی شروعات ہوئی ہے ، جو آئندہ دوبرسوں تک چلے گی ۔ اس دوران ہم لوگ کئی طرح کے منصوبے کی شروعات کریں گے ۔ جس میں غریبوں کو اوپر لانااہم ہے۔ وزیر اعظم رہائش منصوبہ رورل کے تحت مستفیدین کو 1 لاکھ 20ہزار روپے دئے جا رہے ہیں ۔سماجی ، اقتصادی اور ذات برادری کے سرو ے کی بنیاد پر مستفیدین کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔ جس میں زیادہ ترایس سی ، ایس ٹی ،آدی واسی ، انتہائی پسماندہ طبقہ کے لوگ شامل ہیں ۔ ان لوگوں کے پاس رہائش کے لیے زمین نہیں ہے ۔ یہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ رورل کا فائدہ اٹھانے سے محروم نہ ہوں، اس کے لیے ریاستی حکومت اپنی طرف سے گھر تعمیر کر نے کے لیے زمین خرید نے کے مقصد سے ‘وزیر اعلیٰ رہائشی مقام خرید مدد منصوبہ ‘کے تحت 60 ہزار روپے مہیا کرارہی ہے ۔ سرکار ان زمینوں کی خریداری کو رجسٹر ی سے آزاد رکھے گی ۔ یعنی رجسٹری کا فیس نہیں لگے گا ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سات عزائم منصوبہ کے تحت ایک منصوبہ میں 02فروری ، 2016 سے خواتین کو ریاست کی تمام سرکاری خدمات میں 35 فیصد ریزر ویشن کا فائدہ دیا جار ہا ہے ۔ دو دیگر عزائم میں نوجوانوں پر مشتمل منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ باقی چار عزائم کے تحت آئندہ دوبرسوں میں لوہیا صفائی مہم کے تحت ہر گھر میں اجابت خانہ کی تعمیر کر نے کا نشانہ حاصل کر نے کی طرف بڑھ رہاہے ۔ اس سال کے آخر تک ہر گھر تک بجلی کا کنکشن فراہم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پہلے لو گ تالاب ،کنواں اور ہینڈ پمپ کا پانی پیتے تھے ، لیکن اب دیہات کے لوگ ہوں یا شہر کے ، ہر گھر تک پائپ پانی کی فراہمی کر کے ہر گھر تک نل کا پانی مہیا کرایا جارہا ہے ۔ ہر گھر تک پکی نالی گلی کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔ ٹولوں تک پہنچنے کے لیے پختہ سڑک کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ان تمام کام کو 4سال میں پورا کیا جانا ہے ۔جن ٹولوں میں دلت ، مہا دلٹ ، آدی واسی ، انتہائی پسمادہ کی آبادی زیادہ ہے ترجیح کی بنیاد پر ان گاؤں میں پہلے پختہ گلی نالی کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اگر پینے کا صاف پانی اور کھلے میں اجابت سے آزادی مل جائے تو 90فیصد بیماریوں سے چھٹکارا مل جائے گا ۔ آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اجابت خانہ کی تعمیر کرا کر اس کااستعمال بھی کریں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی یاترا(سفر)کے دوران میں نے دیکھا کہ سال 1996 سے پہلے اندرا رہائش منصوبہ اور دیگر منصوبوں کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کی حالت خستہ ہے ۔ اس میں رہنے والے ایس سی ، ایس ٹی اور انتہائی پسمادہ طبقہ کے لوگ ہیں ، جب تک لوگوں کے رہنے کے لیے رہائش نہیں ہوگی اس وقت تک دیگر منصوبوں کے فائدہ کا نتیجہ نہیں ملے گا ۔ ہم لوگوں نے ان کنبوں کو رہائش مہیا کرانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کے ذریعہ وزیر اعلیٰ رورل رہائش منصوبہ”کے تحت رہائش کی تعمیر کے لیے ریاستی کے فنڈ سے 1لاکھ 20 ہزار روپے کی مدد کی رقم دینے کا فیصلہ کیا۔ آج سے 200 سے زیادہ امید واروں کو ان کے کھاتے میں رقم بھیجی جا رہی ہے ۔ رورل ڈیولپمنٹ محکمہ آئندہ پانچ مہینوں میں وزیر اعلیٰ رہائش مقام خرید مدد منصوبہ کے تحت 22 ہزارلوگوں کو فائد ہ پہنچانے میں کامیاب ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ دیہی رہائش منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ ماہ میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بھی فائدہ پہنچانے کا رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کا منصوبہ ہے ۔مجھے امید ہے کہ جلد سے جلد اسے پورا کر لیا جائے گا ۔ ریاستی حکومت ہر صورت میں طئے کی گئی رقم مہیا کرائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلد ہی دیہی ٹرانسپورٹ منصوبہ کی شروعات کی جائے گی ، جس میں ہر بلاک میں 5لوگوں کو گاڑی خریدنے کے لیے 2لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ جس میں ایک لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ گاؤں کو بلاک سے جوڑنے میں سہولت کے لیے یہ منصوبہ لاگو کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گاندھی جی کا یہ تصور تھاکہ جو شخص آخری پائیدان پر ہے ، حاشیہ پر ہے ، انہیں ترقی کے مین اسٹریم میں لانا چاہئے ۔ ہم لوگ ہر کنبہ کو بنیادی سہولت مہیا کرا رہے ہیں ۔ اس کے لیے مہذب طریقہ سے کام کر رہے ہیں ۔لوگوں کے مسائل سننے کے بعد اس کے حل کے لیے کام کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب کنبے کے بچوں کو پڑھانے کے لیے سرکار کئی طرح کے منصوبے چلا رہی ہے ۔ آپ لوگ بیٹا ، بیٹی کو ضرورپڑھائیں ۔جوپڑھے گا وہی آگے بڑھے گا ۔ آج دو منصوبوں کی شروعا کی گئی ہے ۔ ان کافائدہ اٹھائیے ۔ آگے بڑھتے رہئے ،یہاں بیٹھی خواتین سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جیویکا سے منسلک ہوں ، اس سے نہ صرف آپ کی آمدنی بڑھے گی بلکہ آپ کی خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہو گا ۔آپ لوگ سماج سدھار پروگرام کے تحت چلائی جارہی شراب بندی مہم اور اطفال شادی اور جہیز کی روایت کے خلاف مہم میں شامل ہوں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بہار کے فخریہ ماضی کو پھر حاصل کر نے کے لیے محبت ، بھائی چارہ اور بہتر طریقہ سے مل کر آگے بڑھنا ہو گا ۔اس موقع پر رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے سیکریٹری اروند کمار چودھری نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم گلدستہ پیش کر کے کیا ۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ رہائش مقام خرید مدد منصوبہ اور وزیر اعلیٰ دیہی رہائشی منصوبہ کے اسٹرکچر ، مقصد اور نشانہ پر مشتمل ایک ڈاکیو منٹری بھی پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ رہائش مقام خرید مدد منصوبہ اور وزیر اعلیٰ دیہات رہائش منصوبہ کے کچھ مستفیدین کو وزیر اعلیٰ نے چیک دیا ۔ لوہیا صاف بہار مہم پر مشتمل ریڈیو جنگلس اور ریڈیو اسپاٹ کا وزیر اعلیٰ نے اجراکیا۔پروگرام کو نائب وزیر اعلیٰ سشل کمار مودی ، رورل ڈیولپمنٹ کے وزیر شرون کما ر، رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے سیکریٹر ی اروند کمار چودھری نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چیف سیکریٹری دیپک کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری منیش کمار ورما ، جیویکا کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر بالا مروگن ڈی ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ ، ڈی ایم کمار روی ، رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے جوائنٹ سیکریٹری کنول تنوج سمیت رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے دیگر افسران ، مستفیدین اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔