نولکھامعاملہ میں سپریم کورٹ پہنچی حکومت مہاراشٹر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)حکومت مہاراشٹر نے بھیما کوریگاؤں معاملہ میں نظربندگوتم نولکھا کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی راحت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے ۔

مہاراشٹر حکومت نے پیر کےروز سپریم کورٹ رجسٹری میں عرضی دائر کرکے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیاہے ،جس میں اس نے نولکھاکی نظر بندی ختم کردی ہے ۔

ریاستی حکومت نے وکیل نشانت کاٹنیشور کے توسط سے اپیل دائر کی ہے ۔

بھیما کوریگاؤں معاملہ میں نولکھا اور دیگر سماجی کارکنوں سدھابھاردواج ،وروراراؤ،وی گونزالوس اور امت فریرا نظر بندتھے ،لیکن ہائی کورٹ نے نولکھا کی نظر بندی ختم کردی ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان ملزمان کی گرفتاری معاملہ کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی )سے جانچ کرانے سے متعلق مورخ رومیلا تھاپر اور دیگر کی عرضیاں گزشتہ ہفتہ خارج کردی تھیں ۔