نکیتاکماری نے محروم طالبات کو منصوبہ کا فائدہ دلایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (آئیسا) لیڈر و ایم جے کے کالج اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری نکھیتا کمار ی نے بی آر اے بہار یونیورسیٹی مظفرپور کے وائس چانسلر سے مل کر مکھیہ منتر کنیا اتھان یوجنا کے تحت گریجویشن پاس کرچکی طالبات کو 25000 حوصلہ افزائی رقم ملنے کا جو منصوبہ ہے مگر اس کے لئے پانچ اکتوبرتک درخواست داخل کرنے کا وقت مقرر تھا جو دور دراز ہونے کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کو معلوم ہی نہیں ہوسکا۔جس کی وجہ سے مہارانی جانکی کنورکالج ورام لکھن سنگھ یادو کالج کی سینکڑوں طالبات مذکورہ فائدہ سے محروم ہورہی تھی۔ طالبات کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نکھیتاکماری نے بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مل کر دونوں کالج کے طالبات مکھیہ منتری کنیان اتھیان منصوبہ سے محروم تھی انہیں ایک موقع اور دینے کو لے کر درخواست دیااس پر وائس چانسلر نے مطالبے کو منظورکرتے ہوئے 14اکتوبر 2018 کو کا وقت دیا۔ اس کے بعد نکھیتا کمار ی نے تمام طالبات سے اپیل کیا کہ دونوں کالج کے طالبات جو ابتک منصوبہ سے محروم ہیں وہ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں اور مکھیہ منتری کنیاں اتھان منصوبہ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔