وراٹ سب سے تیز 24 سنچری بنانے میں دوسرے نمبر پر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

راجکوٹ، (یو این آئی ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جس بھی میچ میں اترتے ہیں ان کے نام کوئی نہ کوئی ریکارڈ درج ہونا بھی لازمی سا ہو گیا ہے، اسی ترتیب کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے تیز 24 سنچری لگانے کی سر ڈان بریڈمین کے بعد دوسرے بلے باز بننے کی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو ہندستان کی پہلی اننگز میں انہوں نے لنچ سے پہلے اپنے 100 رن پورے کر لیے۔ ایشیا کپ میں آرام کے بعد پوری توانائی کے ساتھ ہندستانی ٹیم میں واپس آئےا سٹار بلے باز نے اپنے کیریئر کے 72 ویں ٹیسٹ کی 123 ویں اننگز میں یہ کامیابی درج کی۔وراٹ دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے سب سے تیز 24 ٹسٹ سنچری پورے کی ہیں۔ اس فہرست میں ان سے آگے آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین ہی ہیں جنہوں نے صرف 66 اننگز میں 24 سنچری بنائی تھیں ۔ وراٹ نے میچ میں مسلسل دوسرے دن بلے بازی کرتے ہوئے کل 230 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 139 رن بنائے۔ وراٹ کو شیرمین لیوس نے آؤٹ کیا۔29 سالہ کرکٹر وراٹ ہندستان میں سب سے تیز رفتار 3000 رن بنانے کے معاملے میں چتیشور پجارا کے ساتھ مشترکہ مقام پر ہیں۔ پجارا پہلے دن 86 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ وراٹ نے اس کے ساتھ ایک کیلنڈر سال میں اپنے 1000 رنز بھی پورے کر لئے ہیں۔وراٹ ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کی آل ٹائم فہرست میں فی الحال آٹھویں نمبر پر ہیں۔ عظیم بلے باز سچن تندولکر 15921 رنز کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔ ان کے بعد راہل دراوڑ (13265)، سنیل گواسکر (10122)، وی وی ایس لکشمن (8781)، وریندر سہواگ (8503)، سوربھ گانگولی (7212)، دلیپ وینگسرکر (6868) ہیں۔