وزیراعلیٰ منوہر لال نے کیا ہریرا کی ویب سائٹ کا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

چنڈی گڑھ (ایجنسی): ہریانہ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہریانہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کی ویب سائٹ کا جمعرات کو افتتاح کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا اب بلڈرس کو زیادہ پریشانہ نہیں ہوگی۔ راجن گپتا نام کے ایک شخص نے اس ویب سائٹ کو تیار کیاہے۔ جس کا دعویٰ ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعہ الاٹی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے الاٹی کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ الاٹی کو بس ایک کلک پر پوری معلومات حاصل ہوگی۔ گھر بیٹھے ہی کوئی بھی جانکاری الاٹی کو کم وقت اور ایک کلک میں حاصل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی ریئل اسٹیٹ کا اہم حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ ہم نے ہریانہ میں 2اتھاریٹی بنائی ہے، ایک گروگرام کیلئے ہے اور ایک پنجکولہ کیلئے ۔ دونوں اتھاریٹی کے چیئرمین نے مل کر اچھا کام کیا ہے۔